ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / لنگایت فرقہ کو علیحدہ مذہب کے درجہ کی حمایت

لنگایت فرقہ کو علیحدہ مذہب کے درجہ کی حمایت

Mon, 31 Jul 2017 21:14:38    S.O. News Service

بنگلورو:31/ جولائی(ایس او نیوز) ریاستی وزیر برائے آبی وسائل اور لنگایت فرقہ کے طاقتور لیڈر ایم بی پاٹل نے لنگایت طبقے کو علیحدہ مذہب کا درجہ دینے کی موافقت کرتے ہوئے کہاکہ کسی مخصوص لنگایت طبقے کو مذہب کے درجے کی مانگ کی بجائے لنگایت کے نام سے جتنے بھی زمرے ہیں ان تمام کو متحد کرکے ان کیلئے ایک علیحدہ مذہب کا درجہ طلب کیا جائے ۔ آل انڈیا لنگایت مہاسبا کے سبب شامنور شیوشنکرپا کو لکھے گئے مکتوب میں انہوں نے کہا کہ لنگایت فرقہ کے کسی ایک حصہ کو علیحدہ مذہب کا درجہ دینے کی مانگ کی گئی تو وہ منظور نہیں ہوگی ، اسی لئے تمام لنگایت طبقات کو یکجا کرکے انہیں ایک آزاد مذہب کا درجہ دینے کی مانگ کی جانی چاہئے۔انہوں نے کہاکہ مرکزی وزارت داخلہ کو اس سلسلے میں روانہ مکتوب میں صرف ویر شیوا فرقہ کے لنگایتوں کو علیحدہ مذہب کا درجہ دینے کا مطالبہ کیا گیا ہے، جوکہ غلط ہے۔ 


Share: